بم کی اطلاع ، نئی دہلی جانے والی ٹرین کو غازی آباد سٹیشن پر روک لیا گیا

Bomb Scare at New Delhi Railway Station

Bomb Scare at New Delhi Railway Station

نئی دہلی (جیوڈیسک) بم کی اطلاع ملنے پر نئی دہلی جانے والی ٹرین کو غازی آباد سٹیشن روک لیا گیا ، تلاشی کے بعد کلیئر قرار دے دیا۔

نئی دہلی سے لکھنئو جانے والی ٹرین پر بم کی اطلاع ملنے کے بعد ٹرین لکھنو شتابدی ایکسپریس غازی آباد سٹیشن پر روک لی گئی ۔ بم ڈسپوزل سکواڈ طلب کر کے ریلوے سٹیشن بند کر دیا گیا۔ تلاشی کے بعد ٹرین کو کلئیر قرار دے دیا گیا ۔ دوسری طرف پٹھان کوٹ کی ایئر بیس کے اندر دوبارہ فائرنگ کی اطلاع ملی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر بیس کے اندر دھماکا بھی سنا گیا ہے جبکہ بھارتی کمانڈوز کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے ۔ ایک روز پہلے ہونے والے حملے کے بعد بھارت بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔