بانڈ فلموں میں واپسی کے لیے ڈینیئل کریگ کو 15 کروڑ ڈالر کی پیشکش

Daniel Craig

Daniel Craig

لندن (جیوڈیسک) برطانوی اداکار ڈینئیل کریگ کو ایک مرتبہ پھر جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلموں میں’ایجنٹ زیرو زیرو سیون’ کا کردار ادا کرنے کے لیےحیرت انگیز معاوضےکی پیشکش کی گئی ہے۔

ویب سائٹ، ‘ریڈار’ کے مطابق، 48 سالہ ہالی وڈ اسٹار ڈینئیل کریگ کو دو نئی فلموں میں بانڈ کا کردار ادا کرنے کے لیے پندرہ کروڑ ڈالر معاوضے کی پیشکش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیمز بانڈ فلم فرنچائز اور سونی مالکان ایکشن ہیرو ڈینیئل کریگ کو جیمز بانڈ فلموں کے کم عمر طویل مدتی جانشین اداکار کے طور پر اپنی دو نئی فلموں میں واپس لانے کے لیے بے چین ہیں۔

تاہم، فلم کسینو رویال میں پہلی بار جیمز بانڈ کے کردار میں جلوہ گر ہونے والے ادکار ڈینئیل کریگ جمیز بانڈ فلموں سے اپنی روانگی کی تصدیق کرچکے ہیں۔ اس حوالے سے ان کے ایک بیان کو کافی شہرت بھی ملی تھی جس میں انھوں نے کہا تھا کہ جیمز بانڈ فلموں میں فوری واپسی کے بجائے میں اپنی کلائی کاٹنا پسند کرئیں گے۔

جیمز بانڈ فلموں کے مقبول ہیرو ڈینیئل کریگ آخری بار فرنچائز 007 کی چوبیسویں فلم اسپیکٹر میں جلوہ گر ہوئے تھےجو ڈینیئل کریگ کی بطو ر ایم آئی ایجنٹ چوتھی فلم تھی۔

انھوں نے 2006ء میں جمیز بانڈ سیریز کی فلم کیسینو رویال 2008ء میں کوئنٹم آف سولیس 2012ء میں اسکائی فال اور 2015ء میں اسپیکٹر فلم میں کام کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم مالکان جیمز بانڈ کے کردار میں ڈینیئل کریگ کی اداکاری سے بے حد متاثر ہیں اور فرنچائز میں اس طرح کے ایک اہم وقت میں اسے کھونے کا خیال صرف ایک آپشن نہیں ہے بلکہ وہ سنہرے بالوں والے ہیرو ڈینیئل کریگ کو بانڈ کے کردار میں واپس لانے کا عزم رکھتے ہیں۔

قیاس کیا جا رہا ہے کہ فلم مالکان کی طرف سے بھاری معاوضے کی پیشکش دراصل ڈینیئل کریگ کو مزید دو فلموں میں واپس لانے کے لیے انھیں آمادہ کرنے کی ترغیب ہے۔

جمیز بانڈ کے کردار میں تازہ ترین دعویداروں کےحوالے سے قیاس ظاہر کیا گیا ہے کہ جیمز بانڈ کی فلم میں اگلے بانڈ کے کردار میں وکٹوریہ، ٹام ہیوز کو پسند کیا جا رہا ہے۔