موثر بارڈر مینجمنٹ سسٹم کی ضرورت ہے، جنرل راحیل شریف

Raheel Sharif

Raheel Sharif

جنوبی وزیرستان (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ سرحدوں پر موثر بارڈر مینجمنٹ سسٹم کی ضرورت ہے، ملک سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔

یہ بات انہوں نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے دورے میں کہی جہاں انہوں نے آپریشن ضرب عضب کی کارروائیوں اور آپریشن کے سبب عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں ہے، انٹیلی جنس آپریشن اور کومبنگ آپریشنز جاری رہیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ آرمی چیف نےقبائلی عمائدین کی طرف سےآپریشن ضرب عضب میں تعاون کرنے پر ان کے کردار کو سراہا۔آرمی چیف کو دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کے بارے میں بھی مکمل بریفنگ دی گئی۔