سرحد اسپورٹس، آزاد الیون، ساجدی محمڈن نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) محمدی اسپورٹس فٹ بال کلب ملیر کے زیر اہتمام جاری آل کراچی کیپٹن صفر میمن فٹ بال ٹورنامنٹ میں 3 معروف ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر گئیں۔

کوارٹر فائنل کے لئے کھیلے گئے پہلے کوالیفائینگ رائونڈ کے میچ میں سرحد اسپورٹس لانڈھی نے ایک سخت مقابلے کے بعد میزبان کلب محمدی اسپورٹس کو 3-1سے شکست دیکر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا کھیل کے دوران دونوں ٹیموں ے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

دوسرے میچ میں بلوچ محمڈن ملیر نے غنی الیون کو 3-0سے زیر کر دیا فاتح ٹیم کے عامر ،آصف اور یاسر نے گول اسکور کئے۔ تیسرے میچ میں آزاد الیون نے رحمن کلب کو 2-1سے شکست دیدی۔

چوتھے میچ میں ساجدی محمڈن نے بلوچ یوتھ گارڈن کو 4-0سے شکست دیدی ،فاتح ٹیم کے اسٹرائیکر کھلاڑی فرید نے ہیٹ ٹرک کے ساتھ 4گول اسکور کئے ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نصیر عمر ،انیس اختر ،خالد ممتاز جمی ،لطیف سنیئر اور شاہد پرویز نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر جاوید میمن اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔