سرحدی کشیدگی سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا، امن کو فروغ دیا جائے: فاروق عبداللہ

Farooq Abdullah

Farooq Abdullah

سری نگر (جیوڈیسک) نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سرحدوں پر کشیدگی سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا ٗ امن کو فروغ دینا ہو گا۔

موجودہ صورتحال نے سرحد کے قریب رہنے والوں کی زندگی اجیرن بنارکھی ہے۔ پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ قتل و غارت گری مسائل کا حل نہیں ہے اور امن کو موقعہ دیا جانا چاہئے جس کیلئے خطے کے لوگ برسوں سے ترس رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سرحد کے قریب رہ رہے لوگوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ ہے اور وہ خوف و دہشت کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔