سرحدوں کے دفاع پر آنچ نہیں آنے دیں گے: جنرل عسیری

 Ahmed Asiri

Ahmed Asiri

سعودی عرب (جیوڈیسک) سعودی عرب کے مشیر دفاع اور یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے جاری آپریشن میں اتحادی ممالک کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد عیسری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سرحدیں سرخ لکیر ہیں جنہیں نقصان پہنچانے کی کسی صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی۔

جنرل عسیری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی مسلح افواج نے مشکل ترین حالات میں ملک کی سرحدوں کا دفاع کیا ہے۔ سرحدوں کا دفاع سرخ لکیر ہے اور ہم کسی صورت میں دشمن کو سعودی عرب کی سرحدوں کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے یمن میں باغیوں کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کی توجہ عالمی برداری کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو کویت کی میزبانی میں جاری مذاکرات میں یمنی باغیوں کی ہیرا پھیری اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا نوٹس ینا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں سعودی مشیر دفاع کا کہنا تھا کہ یمن میں ریلیف اور باغیوں کے خلاف عسکری کارروائیاں ایک ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کی سرحد سے متصل علاقوں میں مہمات عسکری ہدف نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمن کے حوثی باغیوں نے کم عمربچوں کو جنگ میں جھونک رکھا ہے اور انہیں سعودی عرب کی سرحد پر تعینات کیا جا رہا ہے۔