مطیع الرحمن کو پھانسی دینا ظلم وبربریت کی انتہاء ہے۔ علامہ قاری سجاد تنولی

Motiur Rahman Nizami

Motiur Rahman Nizami

کراچی: پاکستان یکجہتی کونسل سندھ کے صدر علامہ قاری سجادتنولی ‘مرکزی جنرل سیکریٹری مفتی عبدالقادر جعفر’علامہ روشن دین الرشیدی’علامہ نورالرحمن نورانی نے مطیع الرحمن کی غائبانہ نمازجنازہ نمائش چورنگی پرشرکت کرنے کے بعد اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا مطیع الرحمن کوپھانسی دینا ظلم وبربریت کی انتہاء ہے۔

پاکستان سے محبت میں جان کانذرانہ پیش کرنیوالے مطیع الرحمن کوسلام پیش کرتے ہیں’افسوس سدافسوس پاکستانی حکمران مطیع الرحمن شہید کیلئے بنگلہ دیش حکومت سے دوبول نہ بول سکے جوکہ پاکستان کی محبت میں صولی پرچڑھادیئے گئے’ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی’پاکستان کی محبت مطیع الرحمن کی طرح ہر محب وطن کے دل میں بستی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکمران صرف مال بٹورنے اورکرپشن کوچھپنے کیلئے تدبیرے کررہے ہیں’ملک وقوم کیانہیں کوئی فکر نہیں مگر ایک دن ان حکمرانوں کواللہ کی عدالت میں جواب دیناہوگا’وہاں کسی کی پرچی نہیں چلے گی وہاں صرف اعمال کی پرچی چلے گی۔