کرکٹر محمدعامر پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Mohammad Amir

Mohammad Amir

لاہور (جیوڈیسک) کرکٹر محمد عامر پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی،درخواست میں پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کےہیڈ کوچ وقار یونس کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار جسٹس پارٹی نےمؤقف اختیارکیاہےکہ کرکٹر محمد عامر جواء کھیلنےمیں سزا یافتہ ہے،جسے ٹیم میں شامل کرنے سےملک کی بدنامی ہو گی۔

عامر کی حمایت وہ کرکٹر کر رہے ہیں،جن پر جسٹس قیوم نےپابندی عائد کی تھی،درخواست میں استدعاکی گئی ہےکہ عامر کی ٹیم میں شمولیت روکی جائے۔