باکسر عامر خان 12 ستمبر کو مے ویدر سے زور آزما ہوں گے

 Amir Khan

Amir Khan

لندن (جیوڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کہتے ہیں کہ وہ Floyd Mayweather سے فائٹ کریں یا نہ کریں مگر وہ مستقبل کے مے ویدر بن کر ابھریں گے۔ برطانوی باکسنگ اسٹار عامر خان 12 ستمبر کو ناقابل شکست باکسر Floyd Mayweather سے زور آزما ہوں گے۔

عامر خان کے پاس مے ویدر کو چت کرنے کا واحد موقع ہے کیونکہ 48 باؤٹس میں ناقابل شکست رہنے والے امریکی باکسر کیریئر کی آخری فائٹ کیلئے 12 ستمبر کو رنگ میں اتریں گے۔

اسٹار باکسر عامر خان مے ویدر کی شہرت اور باکسنگ کیریئر سے کافی متاثر ہیں تبھی تو مے ویدر کو شکست دینے اور ریٹائرمنٹ کے بعد انکی جگہ لینے کو بے تاب بھی ہیں۔

اس سے قبل نیو یارک میں عامر خان امریکی باکسر Chris Algieri کو زیر کر کے اپنے ٹائٹل کا دفاع کر چکے ہیں۔