باکسر محمد وسیم نے انڈونیشی حریف کو تیسرے راونڈ میں ناک آوٹ کر دیا

Boxer Mohammad Wasim

Boxer Mohammad Wasim

بنکاک (جیوڈیسک) پاکستانی باکسر محمد وسیم نے بنکاک میں بھی فتح کا جھنڈ ا بلند کر دیا ہے ۔ انہوں نے فلائی ویٹ کیٹگری 52 کلو گرام کے مقابلے میں انڈونیشا کے باکسر سوپریانٹو ڈوگلو کے خلاف مقابلہ کیا ۔

اٹھائیس سالہ قومی باکسر رنگ میں اترتے ہی حریف فائٹر پر برس پڑے ، خوب مکے برساتے ہوئے تیسرے راؤنڈ میں انھیں ناک آؤٹ کردیا اور کیریئر کی دوسری پروفیشنل فائٹ اپنے نام کی ۔

اس سے قبل محمد وسیم نے 4 اکتوبر کو کوریا باکسنگ چمپیئن شپ میں میزبان فائٹر من وو لی کو شکست دے کر پروفیشنل کیرئر کا فاتحانہ آغاز کیا تھا ۔
محمد وسیم 2011 میں گولڈ میڈل جیت چکے ہیں ۔ گذشتہ سال گلاسکو میں سلور جبکہ اِنچن کے فلائی ویٹ مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا ۔