نو عمر لڑکے نے سیلفی لیتے خود کو گولی مار لی

Boy Killed

Boy Killed

نئی دہلی (جیوڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب میں ایک 15 سالہ نوجوان نے اس وقت خود کو حادثاتی طور پر گولی مار لی جب وہ پستول کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کر رہا تھا۔

اس لڑکے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آيا جب لڑکا پستول کے ساتھ سیلفی لے رہا تھا۔

اتفاق سے پستول بھری ہوئی تھی اور گولی چل گئی۔ پولیس کے مطابق لڑکے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔