بریڈ پٹ بچوں پر تشدد کے الزامات سے کلیئر

Brad Pitt

Brad Pitt

لاس اینجلس (جیوڈیسک) بچوں کے فلاح اور حقوق سے متعلق خصوصی ادارے نے تفتیش کے بعد بریڈ پٹ کو بچوں پر تشدد کے الزامات سے کلیئر کردیا۔

ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ اپنے تمام بچوں کی مشترکہ حوالگی کیلئے عدالت میں درخواست بھی دے چکے ہیں، لاس اینجلس کے ادارے کے مطابق بریڈ پٹ پر عائد الزامات کی تفتیش کے دوران انہوں نے مکمل تعاون کیا اور اس دوران ان کے خلاف کوئی غلط بات سامنے نہیں آئی۔

انجلینا جولی نے بریڈ پٹ پر بچوں پر تشدد کا الزام لگایا تھا جس کے بعد ہالی ووڈ کی معروف جوڑی برنجیلنا کے راستے جدا ہوگئے تھے۔