دماغی چوٹ کی فوری شناخت کیلئے “مائیکرو ویوو ہیلمٹ” تیار

Microwave Ovens Helmets

Microwave Ovens Helmets

سویڈن میں ماہرین نے ایک ایسا ہیلمٹ بنایا ہے جو فوری طور پر بتاتا ہے کہ سر کے کس حصے میں چوٹ لگی ہے اور عین کس مقام سے خون نکل رہا ہے۔

چھوٹے پیمانے کی ایک آزمائش کے بعد معلوم ہوا کہ دماغ کی اندرونی چوٹوں کے درست مقام کا تعین کرنا ایک مسئلہ ہوتا ہے اور اس کیلئے مائیکرو ویوز سے زخم اور خون کے رساؤ کی جگہ معلوم کی جاسکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق انہوں نے ایک “مائیکروویو” ہیلمٹ بنایا ہے جو حادثے کے بعد دماغی چوٹوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ چھوٹے پیمانے پر استعمال کے بعد معلوم ہوا کہ ایمبولینس میں اس ہیلمٹ کا استعمال دماغی چوٹ کا اندازہ لگانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور اس سے فوری علاج میں مدد ملتی ہے۔