برازیل: اولمپک کھیل، حملوں کی سازش پر 10 افراد گرفتار

Police in Brazil

Police in Brazil

واشنگٹن (جیوڈیسک) برازیل میں پولیس نے 10 افراد کو گرفتار کیا ہے، جن پر اگلے ماہ رایو ڈی جونیئرو میں ہونے والے اولمپکس کھیلوں کے دوران دہشت گرد حملوں کی سازش کا الزام ہے۔

مزید دو افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔

وزیرِ انصاف الیگزینڈر ڈی مورس نے منگل کے روز کیا تھا کہ ’’یہ بالکل ہی نیا گروہ‘‘ ہے، جو ’’منظم نہیں‘‘ ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ اِن کے کچھ ارکان نے ایک ’’تحریر کردہ‘‘ اعلان میں داعش کے شدت پسند گروہ کے ساتھ وفاداری کا عہد کیا۔ تاہم، کسی کا بھی اس سے براہِ راست رابطہ نہیں رہا۔

وزیر نے مزید کہا کہ اِس گروہ کے تمام ارکان برازیل کے شہری ہیں جِن کی تنظیم ’واٹس ایپ‘ اور ’انسٹاگرام‘ جیسی پیغامات کی آن لائن سروسز کی مدد سے ہوئی ہے۔

چھاپے اور گرفتاریاں ملک بھر میں کی گئیں۔

گذشتہ ہفتے، فرانس کے شہر نیس مین ہونے والے ٹرک حملے کے بعد، برازیل نے کہا تھا کہ اولمپکس کے لیے سکیورٹی میں اضافہ کیا جارہا ہے، جِن کا انعقاد پانچ اگست سے ہو گا۔