برازیل: صدر دلما روزیف کے مواخذے کیلئے قرارداد پارلیمنٹ میں جمع

Dilma Rousseff

Dilma Rousseff

براسیلیا (جیوڈیسک) برازیلی حزب اختلاف نے صدر دلما روزیف کے مواخذے کے لئے قرارداد پارلیمنٹ میں جمع کروا دی ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اس بار ان کے مواخذے کی قرارداد کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔ صدر دلما پر دو ہزار چودہ اور رواں برس سرکاری اکاؤنٹ میں رد و بدل کا الزام ہے۔

دلما روزیف رواں برس جنوری میں دوسری بار برازیل کی صدر منتخب ہوئی تھیں۔