برازیل میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک

Brazil,Small Plane Crash

Brazil,Small Plane Crash

ساؤ پالو (جیوڈیسک) برازیل شمالی مضافات کے علاقے ساؤ پالو میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ فائر بریگیڈ ترجمان کے مطابق 7 سیٹوں والا طیارہ ساؤ پالو کے یمپو ڈی مارٹے ایئر پورٹ سے پرواز بھرتے ہی دو عمارتوں سے ٹکرا گیا۔

حادثے میں طیارے کے پائلٹ اور 6 دیگر افراد ہلاک ہو گئے۔

مرنے والوں میں دنیا کے معروف خام لوہے کے کاروباری اور کان کنی کی کمپنی ویل کے سابق ایگزیکٹو آفیسر راجر اگنیل بھی شامل ہیں۔