برازیل: سپریم کورٹ نے صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک پر پر ووٹنگ روکنے کی درخواست مسترد کر دی

Brazil's Supreme Court

Brazil’s Supreme Court

برازیل (جیوڈیسک) برازیل کی سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں صدر ڈیلما روسیف کے خلاف تحریک مواخذہ پر ووٹنگ روکنے کی صدر کی درخواست کو اکثریت کے فیصلے سے خارج کر دیا۔

سپریم کورٹ کے 10 ججوں میں سے سات نے درخواست کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا جس کے سبب صدر کا اپنے خلاف مواخذہ کی تحریک کو روکنے کی آخری لمحوں میں کی گئی کوشش بھی ناکام ہو گئی۔

قبل ازیں روسیف نے پارلیمنٹ میں اپنے خلاف اتوار کو لائے جا رہے مواخذہ کی تحریک پر غور کرنے کیلئے سپریم کورٹ کا سہارا لیا تھا جہاں انہوں نے اس سلسلے میں درخواست داخل کر کے اس سے حکم امتناع جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔