برازیل، اساتذہ اور پولیس کے درمیان جھڑپیں، 100 افراد زخمی

Police Clash

Police Clash

ریو ڈی جنیریو (جیوڈیسک) برازیل کی جنوبی ریاست پارانا میں تنخواہوں اور پنشن میں کٹوتی کے خلاف سیکڑوں اساتذہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے ریاستی اسمبلی کی جانب جانے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ مظاہرین نے پتھراو کیا۔

پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 100 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔