ناشتے میں آئس کریم کھانے سے دماغی کارکردگی بہتر ہوتی ہے، سائنسدانوں کا دعویٰ

Breakfast Ice Cream

Breakfast Ice Cream

اگر آپ چست رہنا چاہتے ہیں تو آسکریم کو ناشتہ کا حصہ بنالیں ، جاپانی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ناشتے میں آئس کریم کھانے سے دماغی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔

آئس کریم ہر کسی کی پسند ہے اور اسے ناشتے میں بھی کھانا شروع کر دیں کیونکہ ایک تحقیق کے مطابق ناشتے میں آئس کریم کھانے سے انسان نا صرف چاق و چوبند رہتا ہے بلکہ دماغی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

ٹوکیو کی کیورین یونیورسٹی کے پروفیسرنے مختلف تجربات کیے جس سے یہ ثابت ہوئی کہ جن لوگوں نے ناشتے میں آئس کریم کھائی انہوں نےدماغی مشقوں کے دوران زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ یہ تجربات ٹھنڈ ے پانی کے ساتھ بھی دوہرائے گئے تاہم آئس کریم کے نتائج زیادہ بہتر رہے۔