آنکھیں روشن ، لب و رخسار ، سراپا روشن

Prophet Muhammad (SAW)

Prophet Muhammad (SAW)

نعت

آنکھیں روشن ، لب و رخسار ، سراپا روشن
آج ہے نور سے آغوشِ حلیمہ روشن
ان کے انوارِ کرم سے مری کٹیا روشن
ان کی مدحت کی تمازت سے ہے سینہ روشن
اِس طرف دیکھا تو دیکھا درِ کعبہ روشن
اُس طرف دیکھا تو تھا آپۖ کا روضہ روشن
مدح لکھتا ہوں تو ہو جاتا ہے خامہ روشن
نعت کہتے ہی ہوا اور بھی لہجہ روشن
اہلِ خانہ کی طرح اُنۖ کے صحابہ روشن
اُن کے عشاق کی ہے دنیا و عقبیٰ روشن
جان لیتا ہوں کہ ہے عشقِ نبیۖ سے سرشار
دیکھ لیتا ہوں میں جب بھی کوئی چہرا روشن
آپۖ کے نور سے نبیوں کو بھی فیضان ملے
ورنہ اِس درجہ کہاں تھا یدِ بیضا روشن
نام جپتے ہوئے جو آپۖ کا سو جاتا ہوں
دیکھ لیتا ہوں اُسی شب کوئی سپنا روشن
اُمتی اُمتی کہہ کر جو پکارا سرِ حشر
ہو گئی ناز مری قسمتِ تیرہ روشن
٭٭٭

Prophet Muhammad (SAW)

Prophet Muhammad (SAW)

شوکت علی ناز۔دوحہ۔قطر

Shaukat Ali Naz

Shaukat Ali Naz