برائٹ ہوپ فائونڈیشن کے زیراہتمام پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن فری میڈیکل کیمپ لگایا جارہا ہے

Medical camp

Medical camp

فیصل آباد: برائٹ ہوپ فائونڈیشن کے زیر اہتمام آج پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے ) ہائو س جناح کالونی میں تیسرا فری میدیکل کیمپ لگایا جارہا ہے۔

کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز ، لیڈی ڈاکٹر وں کی ٹیم مریضوں کا چیک اپ کرکے مفت ادویات دیںگی ۔ شوگر ، بلڈپریشر کا چیک اپ کرنے کے علاوہ ہیپاٹائٹس مریضوں کا علاج بھی کیا جاتا ہے۔ برائٹ ہوپ فائو نڈیشن کے صدر محمد ریا ض احمد نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کا فری چیک اپ کرنے کے بعد ان کے مستقل علاج کیلئے مخیر حضرات کے تعاون سے اس مرض کی مہنگی ادویات خریدی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فائونڈیشن کے زیر اہتمام ایک لیور ہسپتال ہمارے آئندہ پلان میں شامل ہے جسے اللہ تعالی کے کرم سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔