برسبین : پہلے ون ڈے میں پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی پانچ وکٹیں گر گئیں

Pakistan vs Australia

Pakistan vs Australia

برسبین (جیوڈیسک) برسبین میں پاکستان کیخلاف پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پانچ ابتدائی وکٹیں گنوا دیں ، دو کھلاڑیوں کو محمد عامر، دو کو عماد وسیم اور ایک کو حسن علی نے پویلین کی راہ دکھائی۔

برسبین میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ ڈیوڈ وارنر 7 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر بولڈ ہوگئے ، دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان سٹیو سمتھ تھے جو بغیر کوئی رن بنائے پہلی ہی گیند پر پویلین لوٹ گئے انہیں بھی محمد عامر نے اپنا شکار کیا۔

تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی کرس لین تھے جو 16 سکور بنا کر حسن علی کی گیند پر آئوٹ ہوئے ۔ چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی ٹریوس ہیڈ تھے جو 39 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

پانچویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی مچل مارش تھے جو 4 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر محمد رضوان کی گیند پر کیچ ہوئے۔