برسبین ٹینس ٹورنامنٹ، وکٹوریا ازارینکا کی فائنل میں جیت

Victoria Azarenka

Victoria Azarenka

سڈنی (جیوڈیسک) برسبین ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز فائنل میں بیلاروس کی ٹینس اسٹار وکٹوریا ازارینکا نے جرمنی کی اینجیلک کربر کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔

آسٹریلیا میں ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمن فائنل میں بیلاروس کی وکٹوریا ازارینکا اور جرمنی کی اینجیلک کربر میں جوڑ پڑا۔

ایونٹ کے بڑے فائنل میں دونوں اسٹار ٹینس پلیئرز کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

بیلا روس کی ٹینس پلیئر نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی انہوں نے میچ میں چھ تین اور چھ ایک سے کامیابی حاصل کر کے ٹورنامنٹ کی ٹرافی پر قبضہ جمایا۔