برطانیہ کے انتخابی دنگل میں ایک درجن پاکستانی نژاد برطانوی بھی میدان میں

Pakistani Origin Candidate

Pakistani Origin Candidate

لندن (جیوڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی نہ صرف ملک کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ برطانیہ کے سیاسی میدان میں بھی مختلف پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

برطانیہ کی لیبرپارٹی کی جانب سے کئی پاکستانی امیدوار میدان میں ہیں، ان میں پنجاب کے سابق گورنر چوہدری محمد سرور کے صاحبزادے انس سرور بھی شامل ہیں اس کے علاوہ پاکستانی نژاد صدیق خان، عمران حسین اور خاتون امیدوار ناز شاہ بھی لیبر پارٹی کی جانب سے قسمت آزمائی کررہی ہیں۔

برطانیہ کی موجودہ حکمراں جماعت کنزرویٹیو پارٹی کی جانب سے بھی 3 پاکستانی امیدوار افضل امین ، ساجد حسین اور نتاشا اصغر انتخابی اکھاڑے میں ہیں جب کہ یو کے آئی پی کی جانب سے امجد بشیر، طارق سعید اور سما ناز میدان میں ہیں۔ اسی طرح پاکستانی اداکارہ تسمینہ احمد شیخ اسکاٹش نیشنل پارٹی اور آمنہ احمد لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔