برطانیہ کے 88 فیصد شہری برقع پر پابندی کے حامی، سروے

Burka

Burka

لندن (جیوڈیسک) پیرس میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد برطانیہ میں برقع پر پابندی کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے ایک آن لائن سروے میں 88 فیصد افراد نے ملک میں برقع پر پابندی لگانے کی حمایت کر دی ہے۔

ٹوری پارٹی کے رکن پارلیمنٹ فلپ ہولوبون کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ برطانیہ کے 95 فیصد شہری برقع پر پابندی لگانے کے حق میں ہیں لیکن پارلیمنٹ عوامی رائے کو کسی کھاتے میں نہیں لاتی ہے۔ واضع رہے کہ فلپ ہولوبون برقع پر پابندی لگانے کیلئے پارلیمنٹ میں دو دفعہ قرارداد پیش کر چکے ہیں۔

تاہم انھیں اس میں کامیابی نہیں ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق برطانیہ کی مسلم کونسل نے بھی مخصوص حالات میں مسلم خواتین کے برقع یا نقاب نہ اوڑھنے کی حمایت کی ہے تاہم برطانوی حکومت کا ماننا ہے کہ اس سخت قانون کی ملک میں ضرورت نہیں ہے۔