برطانیہ میں ملالہ یوسفزئی کے سکول سمیت 8 تعلیمی اداروں کو بم حملوں کی دھمکیاں موصول

Malala Yousafzai School in UK

Malala Yousafzai School in UK

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) برطانیہ میں ملالہ یوسفزئی کے سکول سمیت 8 تعلیمی اداروں کو بم حملوں کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ، سکاٹ لینڈ، برمنگھم اور گلاسکو میں 8 سکولوں کو پیر کی صبح بم حملے کی دھمکیاں ملیں، جس کے بعد ان سکولوں کی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا۔

جن سکولوں کو یہ دھمکیاں موصول ہوئیں ان میں برمنگھم، ایڈبسٹن ہائی سکول فار گرلز بھی شامل ہیں، جہاں نوبل انعام یافتہ پاکستانی لڑکی ملالہ یوسفزئی بھی زیر تعلیم ہیں۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔