برطانیہ نے ایم کیو ایم کے رہنماء طارق میر کے بیان کی تصدیق کر دی

Tariq Meer

Tariq Meer

لندن/ اسلام آباد (جیوڈیسک) برطانیہ نے بی بی سی رپورٹ کے بعد حقائق تک رسائی کیلئے پاکستانی وزارت خارجہ کے بیان کا جواب بھجوا دیا ہے جو منگل کو باضابطہ طور پر حکومت پاکستان کو مل جائے گا۔

ذرائع کے مطابق برطانوی حکام نے ایم کیو ایم کے رہنماء طارق میر کے لندن پولیس کو بھارتی فنڈنگ سے متعلق بیان کی تصدیق کر دی ہے۔ حکومت پاکستان برطانیہ کے جواب کی روشنی میں فیصلہ کرے گی۔

وزیراعظم نواز شریف بھی برطانوی خط کے منتظر ہیں۔ گرمی سے ہلاکتوں، بجلی بحران اور لوڈشیڈنگ کی صورتحال پر قابو پانے اور حکومتی اقدامات کے جائزے کے لئے کراچی کا دورہ بھی سیاسی مصلحتوں کے تحت بدھ تک ملتوی کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کراچی سے متعلق فیصلوں میں مزید مشاورت کرنا چاہتے ہیں اور برطانوی جواب ملنے پر ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔