برطانیہ کے مسلم لیگی راہنما راجہ اے ڈی خان کے تایا محترم برکت علی کے انتقال پر ملال اور دعائے مغفرت

Gohar Almas Khan

Gohar Almas Khan

لیڈز برطانیہ (گوہر الماس خان) لیڈز کمیونٹی الائنس برطانیہ کے سیکٹری جنرل اور مسلم لیگی راہنما گوہر الماس خان نے ہمارا کمیونٹی سنٹر میں ایک تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما اور سماجی کارکن راجہ اے ڈی کے تایا محترم برکت علی کی وفات پر اظہار افسوس اور دعائے مغفرت کے لئے اپنے تمام دوست احباب اور پارٹی کارکنان سے خصوصی درخواست کی۔

انہوں نے مرحوم کے ایثال ثواب کےلئے تلاوت کلام پاک اور دعاءے مغفرت کی اور کہا کہ اللہ کریم لواحقین اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرماوے۔ اس موقع پر چوہدری غلام اکبر، ملک اسد، بلال درانی، خالد محمود چودھری، سردار سہراب، غضنفر اخلاص خان، پیر عزیز الرحمان، راجہ اعجاز حسین، انجم سلیم میر، لارڈ میئرمحمد اقبال، زاہد حامد، روف سہگل، حاجی رشید ڈار، حاجی اے ڈی جوہدری، فاروق بٹ، ڈاکٹر اقبال اور دیگر دوست احباب اور شرکاء محفل نے بھی تعزیت کی۔

تعزیت اور دعائے مغفرت کیلیے لواحقین شیئر برج روڈ بریڈ فورڈ 7 میں موجود ھیں اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اُن کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین۔