برطانیہ کے 25 امیر ترین افراد کی فہرست جاری،ملکہ شامل نہیں

London

London

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کے 25 امیر ترین افراد کی فہرست جاری کردی گئی،ملک کے ایک ہزارافراد اورخاندانوں کی دولت کی مجموعی مالیت 547 ارب پاؤ نڈ ہے فہرست میں ملکہ برطانیہ شامل نہیں ہیں۔

برطانیہ کی امیرترین شخصیات کی دولت پچھلے ایک عشرے میں دگنی ہوگئی ہے۔ سنڈے ٹائمزکے مطابق ان افرادمیں لندن میں رہائش پذیریوکرین میں پیداہونے والے لین بلاوتنک بھی شامل ہیں جن کی دولت 13.17 ارب پاؤنڈہے۔وہ برطانیہ کے امیر ترین شخص ہیں۔

57 سالہ بلاوتنک کوسوویت یونین کافرزند اور امریکی شہری کہا جاتاہے۔ دوسرے امیرترین برطانوی سری اورگوپی ہندوجا ہیں جن کی دولت 13 ارب پاؤنڈ سے زیادہ ہے۔ دونوں بھائی اتنے امیرہیں کہ ان میں سے ایک کے بیٹے کی شادی پر 15 ملین پونڈسے زیادہ خرچ ہوئے۔

تیسرے دولت مندترین برطانوی گیلن اورجارج ویسٹن 11ارب پاؤنڈ کے مالک ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ملکہ برطانیہ بڑے امیرترین 300 افراد کی فہرست میں بھی نہیں ہیں۔