برطانیہ کے شہزادہ ہیری ٹی وی شو کے میزبان بن گئے

Prince Harry

Prince Harry

برطانیہ (جیوڈیسک) کھیلوں پر مبنی مشہور ٹی وی شو انوکٹس گیمز) invictus games (میں معذور کھلاڑی شرکت کرتے ہیں ۔پروگرام میں سابقہ فوجی اور پولیس ملازمین کے درمیان مقابلے کرائے جاتے ہیں۔

شہزادہ ہیری نے جس ایپی سوڈ کی میزبانی کی ہے وہ انوکٹس گیمز کی نئی سیریز کی پہلی قسط ہے. پروگرام میں شہزادہ ہیری کے ساتھ دو اور میزبان ہیں جبکہ چار سو کھلاڑی بھی شریک ہونگے جن کا تعلق دنیا کے تیرہ مختلف ممالک سے ہے۔

جن کھیلوں کے مقابلے ہونگے ان میں وہیل چیئر رگبی،نشانہ بازی،روئنگ اور باسکٹ بال شامل ہیں .شہزادہ ہیری کی پروگرام میں شرکت کو قدر کی نظر سے دیکھا جارہا ہے . انوکٹس گیمز دو ہزار تیرہ میں شروع کیا گیا تھا .پروگرام منتظمین کا کہنا ہے انوکٹس گیمز کے شرکا کی تعداد پانچ سو تک لے کر جائینگے جن کا تعلق پندرہ ممالک سے ہوگا۔