برطانوی عام انتخابات کے حتمی نتائج

British General Election

British General Election

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں گزشتہ روز منعقد ہونے والے عام انتخابات میں 650 حلقوں میں ڈالے گئے تمام تر ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے۔

حتمی نتائج کے مطابق کنزرویٹو پارٹی نے 318، لیبر پارٹی نے 262، اسکاٹش نیشنل پارٹی نے 35، لبرل پارٹی نے 12، شمالی آئر لینڈ ڈیموکریٹک یونین پارٹی نے دس جبکہ باقی ماندہ سیاسی جماعتوں کے حصے 13 نشستیں آئی ہیں۔

تقریباً 47 ملین رجسرڈ ووٹوں کے حامل ملک میں 69 فیصد رائے دہندگان نے پولنگ میں حصہ لیا۔

ان نتائج کے ساتھ کوئی بھی سیاسی جماعت واحدانہ طور پر حکومت قائم نہیں کر سکتی، جبکہ ٹریز ا مئے کی کنزویٹو پارٹی نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں۔

مئے نے حکومت قائم کرنے کی کوششیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے تو اس میں شمالی آئر لینڈ ڈیموکریٹک یونین کو شامل کرنے کا کہا ہے۔