برطانوی حکومت لوکل ایریاز کی تعمیر وترقی کے لیے احسن اقدامات اٹھا رہی ہے، عبداللہ رحمن

Abdullah Rahman and Irfan Tahir

Abdullah Rahman and Irfan Tahir

برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) برطانوی حکومت لوکل ایریاز کی تعمیر و ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے احسن اقدامات اٹھا رہی ہے ، تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی شہری علاقہ کی عوام کو یہ حق دیا گیا ہے کہ وہ اپنے نیبر ہوڈ پلان کو خود ترتیب دیں با لسل ہیتھ ریفرنڈم اسکی زندہ مثال ہے۔

با لسل ہیتھ 4500 گھروں پر مشتمل علاقہ ہے جس میں ریفرنڈم کے دوران % 22.28 ٹرن آئوٹ رہا جبکہ % 89.83 افراد نے Yes ووٹ دیا جبکہ اسکے برعکس صرف 10.17% افراد نے NO ووٹ دیا ان خیالا ت کا اظہا ر چیف ایگزیکٹو آفیسر بالسل ہیتھ فورم عبد اللہ رحمن نے نوجوان صحافی و معروف کالم نگا ر ایس ایم عرفان طا ہر کو خصوصی انٹر ویو دیتے ہو ئے کیا۔

Abdullah Rahman and Irfan Tahir

Abdullah Rahman and Irfan Tahir

انہوں نے کہاکہ با لسل ہیتھ ماضی میں ایک انتہائی جرائم پیشہ علاقہ تھا جہا ں پولیس فورسز بھی آتے ہو ئے گھبراتی تھیں خواتین پر تشدد اور منشیات فروشی کے واقعات روز مرہ معمولات زندگی کا حصہ تھے لیکن پھر یہا ں کی عوام نے اپنے درد کو خود محسوس کرتے ہوئے اس علاقہ کی بہتری اور خوشحالی کے لیے پہلا قدم آگے بڑھا یا آج یہ علاقہ برطانوی شہری علاقوں میں ایک مختلف اور اہم حیثیت اختیار کرچکا ہے۔

انہو ں نے کہاکہ اس علاقہ کی عوام نے اتفاق و اتحاد اور یکسانیت کے اصولوں پر عمل پہرا ہو کر یہ ثابت کردیا ہے کہ اگر ہر علاقہ کے رہائشی اپنی ذمہ داریوں کو مقدم جا نتے ہو ئے آگے بڑھنے کی کوشش کریں تو دنیا کی کوئی طاقت بھی انکی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتی ہے۔

Abdullah Rahman and Irfan Tahir

Abdullah Rahman and Irfan Tahir

انہوں نے کہاکہ با لسل ہیتھ فورم کے زیر اہتمام حالیہ ریفرنڈم مقامی جمہوریت کی فتح ہے جس میں پہلی مرتبہ عوام کو یہ حق حاصل ہوا ہے کہ وہ اپنے مقدر کا فیصلہ خود کر سکیں اور اپنے علاقہ کی تعمیر و ترقی میں خود کفیل ہوجائیں۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ ادوار میں تمام شہری علاقوں کی تعمیر و ترقی اور ڈویلپمنٹ کے منصوبہ جات کو سٹی کونسل ترتیب دیتی اور اس پر عملدرآمد کیا جا تا تھا لیکن آج وہ طاقت اور قوت مقامی حکومت کی بجا ئے با لسل ہیتھ کی عوام الناس کے پاس آگئی ہے کہ وہ اپنے علاقے کے بہتر مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے کہ انہیں ریلوے سٹیشن کی ضرورت ہے ، ہسپتال چاہیے یو نیورسٹی یا دیگر سہولیات۔

انہوں نے کہاکہ بالسل ہیتھ اور سپارک بروک وارڈ نے یہ انو کھی تاریخ رقم کی ہے کہ جس سے شہری علاقے کے رہائشیوں میں خود اعتمادی اور خودی کا جذبہ بیدار ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ بالسل ہیتھ فورم کے زیر سرپرستی آج ایسی پروقار اور نایاب مثال قائم کی گئی ہے کہ جس سے دوسرے شہری علا قے اور کونسلز بھی استفادہ کر سکتی ہیں۔

Abdullah Rahman and Irfan Tahir

Abdullah Rahman and Irfan Tahir

انہوں نے کہاکہ بالسل ہیتھ کے علاقہ میں کا میاب ریفرنڈم کے بعد یہا ں پر آباد تمام کمیونٹیز ایک دوسرے کے قریب ہوئی ہیں بلکہ اتفاق و اتحا د کی ایک نئی فضاء نے جنم لیا ہے جس کے دورس نتا ئج مرتب ہو نگے۔

اس موقع پر انہو ں نے بالسل ہیتھ فورم کے زیر اہتمام مستقبل قریب کے مختلف منصوبہ جات با رے بھی تفصیلی بریفنگ دی اورحالیہ کرسمس پر بزرگ اور معذور افراد میں فوڈ ہیمپرز تقسیم کرنے با رے بھی آگاہ کیا ۔