برطانوی صحافی مظہرمحمود پر فرد جرم عائد کر دی گئی

Mazhar Mahmood

Mazhar Mahmood

لندن (جیوڈیسک) برطانوی عدالت نے صحافی مظہر محمود پر جھوٹ بولنے اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

برطانوی صحافی مظہر محمود پر جھوٹ بولنے پر فرد جرم عائد کردی گئی، مظہر محمود نے برطانوی پاپ اسٹارکوبالی ووڈ میں کام دینے کا جھانسہ دیا اور کوکین پلانے کی پیش کش کی۔ برطانوی عدالت کا کہنا تھا کہ مظہر محمود نے جھوٹ بول کر بہت سے لوگوں کی زندگیاں تباہ کی ہیں اور اسی بنیاد پر ان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے انہیں ایک ہفتے بعد عدالت میں طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مظہر محمود پر 6 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے اور ان کے رسالے کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

مظہر محمود جعلی شیخ بن کرفٹ بال کلب کی بولی لگا چکے ہیں اور 100 سے زائد اہم شخصیات کے کیسز پر جھوٹی اسٹوریز کرکےانہیں سزائیں بھی دلواچکے ہیں جن میں اداکار، کرکٹرز، فٹبالرز اور وکلا شامل ہیں جب کہ بیشتر لوگوں نے اپنی سزاوں کو چیلنج اورمظہر محمود پر کیس بھی کررکھا ہے۔

واضح رہے مظہر محمود نے محمد آصف ، سلمان بٹ اور محمد عامر پر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کیا تھا جس پر تینوں کھلاڑیوں کے وکلاء نے ان کے خلاف کیس دائر کررکھا ہے۔