برٹش کشمیری برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے کی حمایت کریں، میر شاہجہاں کی اپیل

Mir Shah Jahan

Mir Shah Jahan

برسلز (پ۔ر) چیئرمین کشمیر انفو میر شاہجہاں نے برطانیہ میں مقیم کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ برطانیہ کے یورپی یونین سے وابستہ رہنے کے حق میں ووٹ دیں۔ برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے یا نہ رہنے کے حوالے سے ریفرنڈم جمعرات 23جون کو ہوگاجس میں برطانیہ کے عوام سے یس یا نو( ہاں یا نہ) میں سوال پوچھاجائے گا۔

میرشاہجہاں نے اپنے بیان برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے کی حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ یورپی پارلیمنٹ میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ (ایم ای پیز) نے ہمیشہ کشمیرکاز کی حمایت کی ہے اور اسی لیے برطانیہ کا یورپی یونین میں رہنا کشمیریوں کے بہترین مفاد میں ہے۔

انھوں نے یوکے سے ایم ای پی ڈاکٹرسجادکریم کی مثال دی جو گذشتہ دس سالوں سے یورپی پارلیمنٹ میں مظلوم کشمیریوں کے قانونی اورجائز حقوق کی حمایت کررہے ہیں۔

انھوں نے برطانیہ میں مقیم کشمیریوں سے مطالبہ کیاکہ ریفرنڈم کے دن گھروں سے باہر نکلیں اور برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے کے حق میں ووٹ دیں۔ میر شاہجہاں نے کہا کہ یہ ریفرنڈم کشمیریوں کے لیے بہت اہم ہے اور انہیں امید ہے کہ کشمیری اس ریفرنڈم میں بھرپورحصہ لے کربرطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے کے حق ووٹ دیں گے۔