برطانوی وزیراعظم سے یورپی یونین کے صدر کی ملاقات

 David Cameron

David Cameron

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے ملاقات کی جس کے دوران یونین میں برطانوی مستقبل کے حوالے سے ریفرنڈم بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات ایسے وقت پر کی گئی جب چند روز میں ڈونلڈ ٹسک ایک اصلاحاتی خاکہ سامنے لانے والے ہیں۔

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اٹھارہ اور انیس فروری کو برسلز میں یونین کے سربراہی اجلاس میں کوئی لائحہ عمل سامنے لایا جاسکے گا جس سے جون میں ریفرنڈم کی راہ ہموار ہوگی تاہم ڈیوڈ کیمرون کی خواہش ہے کہ اگر کوئی اچھا اصلاحاتی پیکج سامنے آجاتا ہے تو اس ریفرنڈم کو زیادہ دیر تک ملتوی بھی کیا جا سکتا ہے۔