برطانوی وزیرِاعظم کا رواں ہفتے اقتدار سے الگ ہونے کا اعلان

David Cameron

David Cameron

لندن (جیوڈیسک) برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے رواں ہفتے اقتدار سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

10 ڈاؤننگ سٹریٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بدھ کے روز وہ ملکہ برطانیہ کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیں گے۔ اس سے پہلے وہ منگل کو اپنی کابینہ کے آخری اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ڈیوڈ کیمرون کے مستعفی ہونے کے بعد موجودہ وزیر داخلہ ٹریسا مے نئی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیں گی۔

حکمران جماعت کی سربراہی کی دوڑ سے اینڈریا لیڈسم کی دستبرداری کے بعد ٹریسا مے پارٹی سربراہی اور وزارت عظمی کی اکلوتی امیدوار رہ گئی ہیں۔