برطانوی پراسیکیوشن نے الطاف حسین پر الزمات درست قرار دے دیے

Altaf Hussain

Altaf Hussain

مانچسٹر (عارف چوہدری) پراسیکیوشن سروسز نے منی لانڈرنگ میں متحدہ کے بانی الطاف حسین و دیگر نلزمان کے خلاف اسکاٹ لینڈ یارڈ کے الزامات کو درست قرار دیدیا۔

ذرائع کے مطابق کرائون پراسیکیوشن سروسز کسی بھی وقت الطاف حسین ، طارق میر، محمد انور،سرفراز مرچنٹ کو منی لانڈرنگ میں الزمات ارسال کر دے گی۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ پولیس کے پاس ٹھوس شواہد ہیں ملزموں کو 26 اکتوبر تک جواب جمع کرانا ہو گا۔ ذرائع کے مطابق اگلے چند دن میں ان افراد کے خلاف کیس عدالت میں لے جا کر ان کا ٹرائل کیا جائے گا۔