کھالی نے ریسلنگ کو دوسرا بہترین کھیل قرار دے دیا

khaali

khaali

نئی دہلی (جیوڈیسک) سابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن دلیپ سنگھ رانا نے پرو ریسلنگ کو بھارت میں دوسرا بہترین کھیل قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کرکٹ کے بعد ملک میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا کھیل ہے۔

’’کھالی‘‘کی عرفیت سے پہچانے والے ریسلر کا کہنا تھا کہ بھارت کے لوگ ڈبلیو ڈبلیو ای کے دیوانے ہیں اور اب اس کھیل کو دیکھنے والوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے لہٰذا یہ کرکٹ کے بعد سب سے زیادہ دیکھا جانے والا کھیل بن گیا ہے۔ چیمپئن ریسلر جالندھر میں اپنی ریسلنگ اکیڈمی بھی چلا رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کے شاگرد انہیں بھی دھندلا دیں۔