ٹوٹی سڑکیں، گندگی کے ڈھیر یونین کونسل 245 خالق نگر مسائل کا گڑھ بن گئی

Broken Roads

Broken Roads

لاہور : سرکاری ہسپتال نہ ڈسپنسری نہ سوئی گیس ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، سٹریٹ لائٹ ناپید اراکین اسمبلی بلدیاتی اداروں و انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث ہزاروں نفوس پر مشتمل آ بادی یونین کونسل 245 خالق نگرکھنڈرات کا نقشہ پیش کرنے لگی ،تفصیلات کے مطابق ہلیان یوسی 245 خالق نگرکا کہنا ہے کہ ووٹ لینے تو سب آجاتے ہیں لیکن ہمارے کام کوئی نہیں کرتا الیکشن سے پہلے سیاستدانوں نے بیشمار وعدے کئے لیکن وہ وعدہ ہی کیا جو پورا نہ ہو۔

خالق نگرمیں صفائی کا انتظام انتہائی ناقص ہے،سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کے باعث اندھیرے کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ہیں،انورپکوڑیا ں والا،جمیل دودھ دہی والا،لیاقت علی پرچون والا،بابرجٹ پی سی او والانے بتایا کہ خالق نگر میں واپڈا اہلکاروں کی ملی بھگت سے بجلی چوری ہو رہی ہے جبکہ واپڈا اہلکار عوام کو بجلی کے ناجائز اضافی بل بھجوا کہ عو ام کی زندگیوں کو مزید دشوار بنا رہے ہیں۔

عوام کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے میں کوئی سرکاری ہسپتال نہیں ہے۔عوام نے شکایت کی کہ بارشوں کے دنوں میں سڑکوں اور گلیوں میں اتنا پانی ہوتا ہے کہ علاقے میں پیدل پھرنا مشکل ہو جاتا ہے اور نہ صرف یہ بلکہ سڑکوں پر تیرتے گندے پانی کے باعث نمازیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔عوام نے بتایا کہ علاقے میں رات گئے تک آوارہ اور نشئیوں کا قبضہ رہتا ہے، اہلیان یو سی اپنے مسائل کے حل کی تلاش میں در در مارے پھرتے رہتے ہیں۔