ملکہ کی خبریں 2/12/2015

Malika

Malika

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) بھائی کی وفات کا سن کردوسرا بھائی بھی چل بسا۔دونوں بھائیوں کی تدفین آبائی گاوں سینتھل میں کر دی گئی ۔تفصیل کے مطابق گلیانہ کے نواحی موضع سینتھل کا رہائشی محمد رفیق جس کو کافی عرصہ سے مختلف بیماریوں کا سامنا تھا ۔گزشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملا۔محمد رفیق کی نماز جنازہ نماز ظہر کے بعد ادا کرنی تھی کہ اچانک اس کے چھوٹے بھائی محمد لطیف بھی انتقال کر گئے ۔دونوں بھائیوں کی نماز جنازہ آبائی گاوں سینتھل میں ادا کر دی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) بے قابو کار بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی ۔دو بھائی شدید زحمی تفصیل کے مطابق نواحی موضع ڈھل کہیڑ میں دو بھائی کسی کام کی غرض سے بازار جا رہے تھے کہ اچانک تیز رفتار کا بے قابو ہو گئی ۔دونوں بھائی محمد سفیان اور محمد عثمان شدید زخمی ہو گئے ۔کار جب بجلی کے کھمبے سے ٹکرائی تو کھمبا کار پر گر گیا ۔اور دونوں بھائیوں کو کار کاٹ کر نکالا گیا ۔زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ کھاریاں لے جایا گیا ۔زخم شدید ہونے اور حالت خطرے میں ہونے کی وجہ سے دونوں بھائیوں کو لاہور شفت کر دیا گیا ہے۔