برسلز حملوں کے بعد فضا سوگوار، ایئر پورٹ پر حملہ کرنیوالے دونوں بھائی تھے

Brussels Terrorist

Brussels Terrorist

برسلز (جیوڈیسک) برسلز ائیرپورٹ پر حملہ کرنے والے،خود کش بمبار بھائی ابراہیم اور خالد البکراوی تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں بھائیوں کو سیاہ جیکٹ اور دستانے پہنے سامان لے جاتے دیکھا گیا جبکہ ان کے ساتھ موجود سیاہ ٹوپی والے شخص کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں بھائی مختلف جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے اور ان کا تعلق پیرس حملوں کے مجرم صالح عبدالسلام سے تھا۔ ان بھائیوں نے گزشتہ ہفتے فرضی نام سے برسلز میں ایک مکان کرائے پر لیا جہاں پولیس کو کاروائی کے دوران پیرس حملوں کے مرکزی ملزم صالح عبدالاسلام کے فنگر پرنٹس ملے ہیں۔

صالح عبدالاسلام کو پولیس نے گزشتہ ہفتے برسلز سے گرفتار کیا تھا۔ ادھر دھماکوں کے بعد بیلجیم میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور برسلز میں فوجی دستے تعینات ہیں جبکہ ائیرپورٹ کو پروازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ چھ دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہو گئی دو سو پچاس کے قریب زخمی ہیں۔

متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے دنیا کے مختلف شہروں میں تاریخی عمارات کو بیلجیئم کے جھنڈے کے رنگوں سے روشن کیا گیا۔