برسلز میں حملہ کرنے والا خودکش بمبار یورپین پارلیمنٹ کا ملازم نکلا

Brussels attack

Brussels attack

برسلز (جیوڈیسک) بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں حملہ کرنے والا خود کش بمبار یورپین پارلیمنٹ کا ملازم تھا جو کہ وہاں صفائی ستھرائی کا کام کرتا تھا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ دنوں برسلز میں حملہ کرنے والا خود کش بمبار یورپین پارلیمنٹ کا ملازم نکلا جو وہاں صفائی ستھرائی کا کام کرتا تھا۔ یورپین پارلیمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ خودکش حملہ آور 2009 سے 2010 کے درمیان پارلیمنٹ میں صفائی ستھرائی کا کام کرتا تھا تاہم وہاں نوکری کے وقت مشتبہ حملہ آورکا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں تھا۔

خبررساں ادارے کے مطابق حملہ آورکی شناخت ناجم لاشورائی کے نام سے ہوئی ہے جو برسلز حملوں میں اپنے دوسرے ساتھی ابراہیم البکروی کے ساتھ شامل تھا جب کہ گزشتہ سال پیرس میں ہونے والے بم دھماکوں میں بھی اس کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے تھے۔
واضح رہے کہ 22 مارچ کو بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ایئرپورٹ، میٹرواسٹیشن اور شاہی محل کے قریب 7 بم دھماکوں میں 34 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔