برسلز: بم کی اطلاع، ہائی الرٹ، بسکٹ اور نمک سے بھری جعلی خودکش جیکٹ برآمد

Brussels High Alert

Brussels High Alert

برسلز (جیوڈیسک) بلجیئم کے دارالحکومت برسلز کے مرکزی علاقہ میں واقع ایک شاپنگ مال میں بم کی اطلاع پر سکیورٹی اداروں اور امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی جبکہ مال کو مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا۔

دارالحکومت کے مرکزی علاقوں کو محاصرہ میں لے لیا گیا جبکہ حکام کی جانب سے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے بم ڈسپوزل یونٹس کو بھی طلب کر لیا گیا۔

سکیورٹی فورسز نے نے ایک مسلح شخص کو گرفتار کر لیا ہے لیکن اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ ملزم سے جعلی خودکش جیکٹ برآمد ہوئی جس میں نمک اور بسکٹ تھے۔