برسلز میں ستائیس اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر کشمیر کونسل ای یو سیمینار منعقد کرے گی

Brussels

Brussels

برسلز: کشمیرکونسل ای یو 27 اکتوبر منگل کے روزیوم سیاہ کے موقع پر بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ایک سیمینار منعقد کرے گی۔

یاد رہے کہ بھارتی فوجوں نے 27 اکتوبر 1947ء کو کشمیرکے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا تھا اور کشمیر کے دونوں حصوں میں موجود باشندے اور دنیاکے دوسرے خطوں میں رہنے والے ان کے کشمیری ہم وطن ہرسال 27اکتوبر کوہرسال احتجاجاً یوم سیاہ کے طورپر مناتے ہیں۔

سیمینار شام پانچ بجے سے سات بجے تک یورپین پریس کلب برسلزمیں منعقدہوگا جس کاعنوان ’’کشمیرجنوبی ایشیاء میں امن کی کنجی ‘‘ ہے ۔کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسید نے کہاکہ مسئلہ کشمیرجنوبی ایشیاء میں امن کے حوالے سے کلیدی مسئلہ ہے اور کشمیری اپنے حق خودارادیت کے لیے جہدوجہد جاری رکھیں گے۔ کشمیرکا مسئلہ ایک انسانی مسئلہ ہے۔

یہ دوملکوں کے مابین زمین کے ایک ٹکڑے کا تنازعہ نہیں ۔انھوں نے زوردے کرکہاکہ مسئلہ کشمیرکے حل کے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن ممکن نہیں۔علی رضاسید نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکا حل کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق او اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت بین الاقوامی نگرانی میں رائ شماری کے ذریعے ہونا چاہیے۔