برسلز کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو جون میں کھول دیا جائے گا۔ زاہد اعوان

Brussels International Airport

Brussels International Airport

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) بلجیم کے دارالحکومت برسلز کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو جون میں پوری طرح کھول دیا جائے گا۔ ہوائی اڈے کے چیف ایگزیکٹو ارناؤ فائسٹ کے مطابق ایئرپورٹ جون میں 100 فیصد آپریشنل کر دیا جائے گا۔

ہوائی اڈہ 22 مارچ کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔ ان حملوں میں ایئرپورٹ پر 16 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ان حملوں کے بعد 12 روز تک ایئرپورٹ مکمل طور پر بند رکھا گیا تھا اور اِس وقت چند پروازوں کا سلسلہ عارضی خیموں میں کاؤنٹر بنا کر جاری رکھا گیا ہے۔