برسلز : لطیف بھٹی کی وزیراعظم پاکستان کے مشیر خاص طارق فاطمی سے ملاقات

Latif Bhatti

Latif Bhatti

بیلجیئم (اقبال کھوکھر) پاکستان مینارٹی ایڈ کے سربراہ وصدرانٹرنیشنل میڈیافورم لطیف بھٹی نے برسلز میں سفارت خانے کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم پاکستان کے مشیرخاص طارق فاطمی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران لطیف بھٹی نے پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں وناانصافیوں کا ذکرکرتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پرزور دیا۔

انہوں نے توہین رسالت قوانین کے غلط استعمال کی روک تھام پر بھی بات کی۔طارق فاطمی نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ وہ وآپس جاکر وزیراعظم کو مطالبات پیش کرکے ان کے مثبت نتائج سے آگاہ کریں گے۔

لطیف بھٹی نے ان کے معاونت پسندانہ رویے پر ان کاشکریہ ادا کیا۔