برسلز حملوں کے بعد چھاپوں اور گرفتاروں کا عمل جاری، 9 افراد گرفتار

Brussels Police

Brussels Police

برسلز (جیوڈیسک) بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں پولیس کے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آپریشن کے دوران دو دھماکے سنے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

بیلجیئم پولیس نے سات مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ دو افراد جرمنی سے گرفتار ہوئے۔ دوسری جانب برسلز سے گرفتار پیرس حملوں کے ملزم صالح عبد السلام کو پہلی مرتبہ عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران صالح نے انکشاف کیا کہ پیرس حملوں کا ماسٹر مائنڈعبد الحمید اباعود تھا۔ اباعود سے سارے احکامات صالح کے بڑے بھائی ابراہیم کو ملتے تھے جو پیرس حملوں میں مارا گیا۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بیلجئیم پولیس کو برسلز میں صالح کی موجودگی کا پہلے سے علم تھا لیکن اسے گرفتار نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔