بوچھال کلاں کی خبریں 2/8/2016

Buchal Kalan

Buchal Kalan

بوچھال کلاں (نامہ نگار) بزرگ مسلم لیگی رہنما ملک اسلم سیتھی نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی سیاست عوامی خدمت کے مشن سے شروع کی ہے اور اس پر قائم ہیں ہم نے کبھی عوامی مفاد پر سمجھوتا نہیں کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیتھی ہائوس میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی سیمنٹ فیکٹری کی حمایت یا مخالفت نہیں کی اور کچھ لوگ مفت میں سیاست چمکانے کے لئے یہ حربے استعمال کر تہے ہیں انہوں نے للہ بوچھال روڈ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ہمارے پچھلے دور کا ہے جو سرکلاں اور ونہار جت عوام کے درمیان کھچا تانی کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوا ورنہ یہ منصوبہ کب سے مکمل ہو شکا ہوتا انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ تحفہ سیمنٹ فیکٹریوں کو نہیں علاقہ ونہار کے عوام کو دیا ہے جسے کچھ کوگ روکنے کے لئے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں انہوںنے کہا کہ جھوٹ کو ہمیشہ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے یہ ہمارا یقین ہے انہوں نے کہا کہ اگر عوام کے مفاد میں کوئی بات ہوئی ہم ہر قیمت پر عوام کا ہی ساتھ دیں گے
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

بوچھال کلاں (نامہ نگار) تنظیم الاعوان کے مرکزی یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری ملک عمران احسان نے کہا ہے کہ تھانہ کلر کہار کی حدود میں اظہر شاہ کے جانے کے بعد جرائم نے ایک بار پھر سراٹھانا شروع کر دیا ہے انہون نے کہا کہ اظہر شاہ نے جس دن تھانہ کلر کہار کا چارج سنبھالا تھا اس قبل بھی علاقہ جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ تھا چوری ڈکیتی اور منشیات فعوشی کی وارداتیں عام تھیں مگر اظہر شاہ نے جرائم کا قلع قمع کر کے علاقت کو امن کا گہوارا بنا دیا تھا انہوں نے DPOچکوال سے مطالبہ کیا ہے کہ اظہر شاہ کو تھانہ کلر کہار میں تعینات کیا جائے
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
بوچھال کلاں (نامہ نگار ) صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی نے کہا ہے کہ علاقہ ونہار میں سیمنٹ فیکٹریوں پر سیاست چمکانے کی کوشش کی جا رہی ہے اگر علاقہ کے عوام فیکٹری کے مخالف ہوئے تو فیکٹری کسی صورت پر بھی بننے نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ علاقہ کا عوامی وفدمیرے پاس آئے جو ابھی تک نہیں آیا مجھے اپنے تحفظات بتائے اگر عوام کی اکثریت فیکٹری کے مخالف ہوئی تو یہاں فیکٹری نہیں بننے دیں گے انہوں نے کہا کہ عوام ہی میری طاقت ہیں اور میں عوام کی مخالفت کیسے کر سکتا ہوں انہوں نے کہا کہ عوام اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ میرے سابقہ دور میں للہ نوچھال روڈ کا منصوبہ منظور ہوا تھا اس وقت سیمنٹ فیکٹری کہاں بن رہی تھی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے انہیں تحفہ دیا یہ سڑک صرف اس لئے دیر کا شکار ہوئی کہ کچھ لوگ یہ سڑک مکھیال گاہی کی طرف بنوانے کے خواہش مند تھے اور کچھ لوگ یہ سڑک بوچھال کی جانب سے بنواچاہتے تھے اب جب عوام متفق ہیں کہ یہ منصوبہ مکمل ہو نا چاہیے تو اس پر کام ہونے جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ میگا پراجیکٹ منصوبہ ہے اس کی راہ میں روڑے نہ اٹکائے جائیں بلکہ اسے مکمل ہونے دیا جائے اس سے علاقہ بھر کے عوام کو بے شمار فوائد ہونگے صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم ایہلیان خیرپور کے لئے جلد بڑے منصوبوں کا اعلان کریں گے گذشتہ روز ملک سرسہ خان کی طرف سے اہلیان خیرپور کو میٹنگ کے لئے بلایا گیا جس میں ہلیان خیرپور نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم کا مورخہ7اگست کو خیرپور کا دورہ متوقع ہے جس میں ہم ان سے ترقیاتی کاموں کا کہیں گے اس سلسلے میں آپ لوگوں کی تجاویز بہت اہمیت کی حامل ہیں اس موقع پر اہلیان نے گائوں کے لئے مختلف منصوبے شروع کرنے کی تجاویز پیش کیں اس موقع پر عمائدین نے ملک سرسہ کان کی کاوش کو سراہاملک تنویر اسلم پوری یونین کے لئے بڑے منصوبوں کا اعلان کریں گے ملک فیروز اعوان تفصیل کے مطابق معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک فیروز اعوان نے کہا کہ ہر دلعزیز مسلم لیگی لیڈر ملک تنویر اسلم جو کہ اہلیان خیرپور کے لئے بڑے تعمیراتی منصوبوں کا اعلان کریں گے اس سلسے میں اہلیان خیرپور خصوصی تعاون کریں اور اجتماعی کاموں کے لئے اکھٹے ہوں تاکہ صوبائی وزیر خیرپور کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں۔اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی