بوچھال کلاں کی خبریں 25/7/2016

Buchal Kalan

Buchal Kalan

بوچھال کلاں (نامہ نگار) ایوارڈ یافتہ سماجی کارکن ملک حفیظ دھرکنہ نے پوسٹ آفس سروس سے 31-07-2016 کو ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اُن کی چکوال کی عوام کی بے لوث، سچے جذبے سے خدمات پر سماجی و سیاسی حلقوں کی اہم شخصیات نے اُن کے اعزاز میں پُروقار تقریبات منعقد کرنے کے لئے ملک حفیظ دھرکنہ سے رابطے شروع کر دئیے ہیں۔ کراچی، ملتان، راولپنڈی، اسلام آباد سے رابطے شروع ہو گئے ہیں۔ اگست میں دعوتوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بوچھال کلاں (نامہ نگار) بوچھال کلاں کے قریب لگنے والی سیمنٹ فیکٹری مالکان نے بلکسر کے عوام کی رائے لینے کے بعد میانی اور دیگر مواضات کے عوام کی بھی رائے لینا شروع کر دی تفصیل کے مطابق کافی عرصہ سے نجی سیمنٹ فیکٹری نے بوچھال کلاں آبادی کے نذدیک سیمنٹ پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا جسے عوام نے وہاں سیمنٹ پلان لگنے سے روکنے کے لئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے مگر فیکٹری مالکان بضد ہیں کہ وہ فیکٹری اسی جگہ پر ہی لگائیں گیجس کے لئے محکمہ ماحولیات نے بوچھال کلاں کے عوام سے رائے لینے کے بجائے ایک سیمنار بلکسر میں کیا اور دوسرا سیمنار میانی میں کر کے اپنا ہوم ورک مکمل کرنے کی کوشش کی بوچھال کلاں کے عوام کو تحفظات ہیں کہ فیکٹری آبادی کے نزدیک ہونے کی وجہ سے ہمارا ماحول تباہ ہو جائے گا یہاں چراہ گاہیں ختم ہو جائیں گی ہمارہ نسلوں کے لئے مکانات کی تعمیر کے لئے جگہ نہیں رہے گی اب جبکہ موٹر وئے بڑی گاڑیوں کے لئے بند ہے اور بڑی گاڑیاں خوشاب روڈ کو استعمال کرتی ہیں پورا روڈ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے متعدد حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں اب یہ روڈ مذید ٹریفک کا متحمل نہیں ہے فیکٹری لگنے کے بعد یہاں گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہمارے لئے مسائل پیدا کر سکتا ہے جبکہ سیمنٹ فیکٹری کے جنرل مینجرانور طارق نے کہا کہ سیمنٹ فیکٹری پلانٹ سے ماحول خراب نہیں ہو گا ہم یہاں ہسپتال اور ایبولینس سروس شروع کریں گے عوام کے لئے واٹر سپلائی سکیم بھی بنائیں گیاور وعدہ کرتے ہیں کہ فیکٹری میں ملازمتیں بھی مقامی لوگوں کو ہی دی جائیں گی اس سیمنار سے ملک ارسلا خان مکھیال ، ملک عجائب بوچھال کلاں ملک صفدر حیات بربری ملک امداد کہوٹ سابق ناظم یو نین کونسل بوچھال کلاں ملک اشرف زکی ،نومی جھامرہ ،ملک نوید اکبر دھرکنہ کے علاوہ متعدد لوگوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بوچھال کلاں (نامہ نگار) مسلم لیگی نوجوان رہنما ملک صفدر حیات بربری نے کہا ہے کہ سیمنٹ فیکٹری مالکان عوام کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گذشتہ روز میانی اڈا پر سیمنٹ فیکٹری کی جانب سے منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہون نے بوچھال کلاں کے عوام کی بھر پور نمائندگی کی انہوں نے کہا کہ سیمنٹ فیکٹری مالکان کسی صورت میں اپنے دروازے آبادی کی جانب نہیںہونے چاہیں اور اگر بوچھال کلاں میں پانی کی کمی کا سامنا ہو تو اس کو پورا کرنے کے لئے فیکٹری مالکاں کو اقدامات کرنا ہوں گے انہون نے کہا کہ ہم سیمنٹ فیکٹری کے خلاف نہیں بلکہ مخالف اس سے پیدا ہونے والے مسائل کے ہیں انہوں نے کہا کہ فیکٹری مالکان ہم سے جتنے وعدے کریں گے ان پر ہر صورت میں پورا اتریں ملک صفدر حیات کے خطاب کو علاقہ بھر کے عوام نے سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بوچھال کلاں (نامہ نگار) یو بی ایل میانی برانچ کے اہلکارں کی عوام سے غلط ڈیلنگ اور صحافی سمیت متعدد لوگوں سے بدتمیزی تفصیل کے مطابق گذشتہ روز علاقہ ونہار کے صحافی ریاض ملک ایک چیک کیش کرانے کی غرض سے یو بی ایل میانی برانچ گئے جہاں اس سے قبل اکائونٹ میں رقم نہ پہنچنے کی وجہ سے ایک چیک اس ضائع کر دیا گیا جب کیشیر نے چیک کی رقم مالک کے حوالے کی اور بعد اذاں اسے بلا کر بتایا گیا کہ اکائونٹ میں رقم نہیں دوسرے روز جب اسی اکائونٹ کا چیک لے کر صحافی بنک پہنچا اور ان سے کہا کہ وہ پہلے اکائونٹ چیک کر لیں جس پر کیشیر سیخ پا ہو گیا اور صحافی سے بدتمیزی شروع کر دی اور کہا کہ وہ اکائونٹ چیک کر کے تمیں بتانے کے پابند نہیں ان کے افسر نے بھی اپنا رویہ ٹھیک نہ رکھا جس پر وہاں موجود لوگوں نے بھی عملہ کے رویہ کی مذمت کی جس کے بعد مذکورہ بنک سے رقوم نکلوانے کی مہم شروع ہونے کا امکان ہیعوام نے حکا،م بالا سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔