بجٹ میں اہم مسائل کو نظر انداز کیا گیا ہے، آصف علی زرداری

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

دبئی (جیوڈیسک) آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ میں اہم قومی مسائل کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بجٹ میں ٹیکس چوری روکنے غریب اور امیر کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق کو ختم کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں زرعی شعبے میں بھی خاص اقدامات نہیں کیے گئے جبکہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے بھی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔ سابق صدر کا کہنا ہے کہ حکومت نے جی ڈی پی میں اضافے، ٹیکس تناسب، بیروزگاری اور افراط زر کے حوالے سے درست اعداد و شمار پیش نہیں کیے۔